امریکا: غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو امداد نہ دینے کا اعلان

375

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو کوروناوائرس وبا کے دوران امداد نہیں دی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں مقیم غیر ملکی تاریک وطن کو حکومت نے کوروناوائرس فنڈ سے امداد نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مستحقین کو ضروری و بنیادی اشیا پہنچانے کا انتظام کر رہی ہے تاہم وہ تارکین وطن جو ملک میں غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں، اُن کو امداد نہیں دی جائے گی۔

انہوں چرچ کے پادریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ عوام کے اجتماعات کو منعقد کرنے سے پرہیز کریں اور اتوار کو چرچ میں حاضری سے اعوام کو منع کریں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں اب تک 215,700 سے زائد کوروناوائرس کے کیسز ہیں جبکہ اموات کی تعداد 5,120 سے تجاوز کرچکی ہے۔