شہریوں کومساجد میں جانے سے روکنا تکلیف دہ فیصلہ ہے، ناصر حسین شاہ

601

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہےکہ لوگوں کومساجد میں جانے سے روکنا تکلیف دہ فیصلہ ہے۔ 

ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن میں مساجد کھلی رہیں گی اور اذانیںبھی ہونگی ، بہتر یہی ہے کہ نماز جمعہ میں کم افراد شریک ہو۔

انہوں نے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں مکمل لاک ڈاؤن تکلیف دہ اور مشکل فیصلہ ہے، کل 12بجے سے تین بجے تک سندھ بھر میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا،اس بات کو یقینی بنایا جائے گاکہ مکمل لاک ڈاؤن میں سڑکوں پر ٹریفک نہ ہو۔

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ سندھ اور وفاقی حکومت کاریلیف فنڈ ایک ہونا چاہیے،وزیراعلیٰ سندھ کے ریلیف فنڈ میں بہت سارے لوگوں نے عطیات دیےہیں،ارکان سندھ اسمبلی نے بھی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دی ہے۔