حکومت نے بجلی اور گیس کے بل 3 ماہ بعد جمع کرانے کی سہولت دیدی

1175

وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کے لیے ریلیف پالیسی کے تحت بجلی اور گیس کے بل 3 ماہ بعد جمع کرانے کی سہولت دے دی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام بجلی اور گیس کے بل تین ماہ بعد جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ کاروباری حضرات کے لیے پانچ بڑے فیصلے کیے ہیں، چھوٹے کارخانوں کے متاثرہ ملازمین کے لیے سوارب رکھے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں تاجروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ بزنس مین مطمئن رہیں، حکومت ان کے پیچھے کھڑی ہے، بزنس مین کمیونٹی کی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہیں،کاروباری برادری سے مل کر کورونا سے متعلق چیلنجز پر قابو پائیں گے۔