کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتیں 47 ہزار سے تجاوز کرگئیں

408

دنیا میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 47 ہزار سے تجاوز کرگئیں اورمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار ہوچکی ہےتاہم 1 لاکھ 93 ہزار 350 متاثرین صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ 34 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کورونا وائرس وبا کی لپیٹ آنے والے ممالک برطانیہ اور اسپین میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

امریکا میں اب تک 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق کے بعد امریکا میں دنیا کے سب سے زیادہ کورونا وائرس کے متاثرین موجود ہیں، ایک ہی روز میں  556 اموات کی تصدیق کے بعد امریکا میں کورونا وائرس ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 6سو سے تجاوز کرگئی ہے۔   وبا سےبچنے کیلئے  80 فیصد امریکی گھروں میں بند ہیں۔

Scientists question White House measures to limit coronavirus ...

امریکی  صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہےکہ آئندہ 2 ہفتے امریکی قوم کیلئے انتہائی دردناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

دہشت گردی کے اہم مقدمات سننے والے امریکی جج کیون تھامس ڈفی بھی کورونا وائرس سے زندگی ہار چکے ہیں ،جج کیون تھامس نے 1993ء میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے مقدمے کی بھی سماعت کی تھی۔

صرف امریکی شہر نیویارک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چین سے بڑھ گئی ہے، جہاں اب تک کورونا کے 83 ہزار 712 مریض سامنے آچکے ہیں جبکہ ریاست میں ہلاک افراد کی تعداد 2 ہزار 300 ہو گئی ہے، نیویارک میں زیادہ تر اموات پسماندہ علاقوں میں ہوئی ہیں جبکہ ریاست کینے ٹیکٹ میں 6 ہفتے کا بچہ بھی کورونا وائرس سے ہلاک ہوگیا۔

Coronavirus: As death toll rises by 133 to 366, Italy becomes most ...

دوسری جانب اٹلی اور اسپین میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 727 مزید اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ حالیہ وبا سے اب تک سب زیادہ  13 ہزار 155 اموات اٹلی میں ریکاڑد کی گئیں ہیں جبکہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔ اسپین میں کورونا وائرس سے اب تک کی سب سے زیادہ 864 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد مجومی اموات 9 ہزار سے تجاوز کرگئیں جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔