پی آئی اے کا پہلا 777 طیارہ 14 ٹن سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

410

اسلام آباد: عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چین کا مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ بھرپورتعاون جاری ہے۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق پی آئی اے کا پہلا 777 طیارہ آج صبح چین سے اسلام آباد پہنچا جو چین سے 14 ٹن سامان لے کر آیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ سامان میں 100 تھرمل اسکینر،ذاتی حفاظت کاسامان منگوایاگیاہے، حفاظتی سامان میں تقریبا 9 لاکھ ماسک، 60 ہزارحفاظتی عینکیں 3300 سے زائد حفاظتی سوٹ شامل ہیں۔

پی آئی اے کاطیارہ چین سے سامان میں ڈھائی لاکھ دستانے،تھرمامیٹر،دوسرےحرارت پیماآلے شامل۔