کورونا سے انتقال کرنے والوں کو شہید یا جاں بحق لکھا جائے: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

943

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والوں کے لیے لفظ شہید یا جاں بحق استعمال کیا جائے، مساجد کو کمیونٹی سینٹرز میں تبدیل کر دینا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے داکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر لوگ گھروں میں نماز ادا کریں تاکہ آپس میں میل جل نہ ہو، مساجد کو کمیونٹی سینٹرز قرار دیا جائے جبکہ آئمہ مساجد کی گرفتاری کے بجائے ان سے تعاون کیا جائے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ عبادات کے اجتماعات پر حکومتی پابندیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے انتقال کرجانے والوں کے لیے شہید یا جاں بحق کا لفظ استعمال ہونا چاہیے جبکہ انتقال کرنے والے کی نماز جنازہ میں قریبی رشتہ داروں کو شرکت کی اجازت ہونی چاہیے۔