برٹش ائیرویز کا 36,000 ملازمین کو معطل کرنے کا فیصلہ

270

لندن: کووناوائرس وبا کے باعث جہاں متعدد ممالک کی ائیرلائنز معاشی بحران میں مبتلا ہیں وہیں برطانیہ کی برٹش ائیرویز بھی مشکلات کا شکار ہے۔

غیر ملکی نیوزایجنسی کے مطابق کوروناوائرس وبا کے باعث کئی ممالک کی ائیر لائنز معطلی کا شکار ہیں جس سے معاشی بحران کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ برٹش ائیرویز بھی پروازوں کی منسوخی کے باعث دیوالیہ کے قریب ہے جس کی وجہ سے ادارے نے 36,000 ملازمین کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معطل کئیے جانے والے ملازمین کو تنخواہ کا 80 فیصد ادا کیا جائے گا جبکہ ادارے اور برطانوی حکومت کے درمیان فنڈز کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں اب تک کوروناوائرس کیسز کی تعداد 29,474 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 2,352 ہے۔