حیدرآباد، لاک ڈاؤن سے فاقہ کشی کا شکارمنی ٹیکسی ڈرائیورز کا احتجاج

173

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) لاک ڈاؤن سے فاقہ کشی کا شکارمنی ٹیکسی ڈرائیورز کا احتجاج‘ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے منی ٹیکسی ورکرز یونین کے صدر راشد آرائیں‘ محمد سعید آرائیں ودیگر نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے باعث200سے زائد منی ٹیکسی ڈرائیور فاقہ کشی کا شکار ہیں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مسلسل فاقہ کشی کاشکار ہیں حکومت نے ریلیف دینے کا اعلان کیا اس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا غریب مفلس لوگوں کا روز گار بند کردیا گیا ہے ہم لوگ کورونا سے متاثر ہوں یا نہ ہوں لیکن اگر حکومت نے روزگار نہ کھولا یا راشن نہیں دیا تو اجتماعی طور پر پیٹرول جھڑک کر خودکشی کریں گے اور گھروں کی خواتین وبچوں سمیت سڑکوں پر آجائیں گے ۔