وینٹی لیٹر کے 3ڈیزائن منظور،جلد آزمائش کی جائیگی، فواد چودھری

237

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے قوم کو وینٹی لیٹرز کا ڈیزائن منظور کرنے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ حتمی منظوری کے بعد وینٹی لیٹرز کی آزمائش 4اسپتالوں میں کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ پی ای سی کو وینٹی لیٹرز کے48 ڈیزائن موصول ہوئے تھے جس میں سے 3منظور ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حتمی منظوری کیلئے تینوں ڈیزائن ڈریپ کو بھجوا دئیے ہیں، منظوری کے بعد وینٹی لیٹرز کی آزمائش 4اسپتالوں میں کی جائے گی۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ منظوری کے بعد کمرشل بنیادوں پر وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع کردی جائے گی، مقامی طور پر تیار کیے گئے وینٹی لیٹرز کی قیمت کئی گنا کم ہوگی ۔