پاکستان کو کوروناوائرس سے زیادہ خطرہ نہیں، شاہ محمودقریشی

176

اسلام آباد ( آن لائن )و؛زیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ نہیں، امریکا اور یورپی ممالک میں کورونا کی صورتِ حال زیادہ خراب ہے۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی معاشی حالت ایسی نہیں کہ وہ کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال کو برداشت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جی 20 اجلاس میں یہ تجاویز آئی ہیں کہ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کو ری شیڈول کیا جائے، ان تجاویز پر اقوامِ متحدہ نے اتفاق کیا ہے۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اپنی ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھا رہا ہے، انسانی جانوں کو بچانے کے لیے لاک ڈائون بے حد ضروری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہر ملک کے اپنے حالات ہیں جن کے مطابق حکمت عملی مرتب کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کا پھیلائو روکنے کے لیے سماجی فاصلہ ضروری ہے، اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے،۔