قاسم آباد بائی پاس کے قریب کچی آبادی کی جھگی میں آگ گئی

144

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد بائی پاس کے قریب کچی آبادی کی جھگی میں آگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ بدھ کی صبح ایک جھگی میں آگ لگ گئی جس نے دیگر جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، تاہم علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کے سبب جھگیوں میں موجود سامان ، کپڑے جل کر خاکستر ہوگئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔