ڈپٹی کمشنر بدین نے الخدمت ودیگر این جی اوز کو امدادی سرگرمیوں سے روک دیا

379

بدین (نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر بدین عبدالحفیظ سیال نے لاک ڈائون کے باعث متاثر دہاڑی مزدور پیشہ لو گوں میں مختلف این جی اورز اور الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم رکوادی ہے ‘این جی اوز کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کے انہوںنے لاک ڈائون سے متاثرہ گھرانوں کا سروے مکمل کرنے کے بعد بدھ کے روز سے امدادی سامان کی تقسیم شروع کرنی تھی کہ ڈی سی بدین ڈاکٹر عبد الحفیظ سیال نے این جی اوز کو پابند کردیا ہے کے وہ تمام امدادی سامان تقسیم کرنے کے بجائے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کریں گے اور ضلعی انتظامیہ خود اپنی نگرانی میں امداد تقسیم کرے گی ڈی سی بدین کی جانب سے اس اقدام کے بعد گزشتہ 10 دنوں سے لاک ڈائون کی وجہ سے پریشان ہزاروں مزدوری پیشہ افراد امداد سے محروم ہو گئے ہیں دوسری طرف بدین سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح نے ڈی سی بدین کے اس اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ این جی اوز کے نمائندوں اور اساتذہ اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پر مشتمل ہر وارڈ کے لیے 5 رکنی کمیٹی بنادی ہے جو2 دن میں تمام وارڈوں کی سروے مکمل کریگی اورودن بعد ہر وارڈ میں 300 گھرانوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا جائیگا۔