رضویہ میں ایک اور 4منزلہ عمارت ایک طرف جھک گئی

213

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) رضویہ سوسائٹی 400کواٹر میں ایک اور 4منزلہ عمار ت ٹیڑھی ہوگئی ،آخری مراحل میں رینجرز اور پولیس نے بلڈنگ کو خالی کر الیا۔ تفصیلات کے مطابق رضویہ سوسائٹی400 کواٹر میں ایک اور4 منزلہ عمارت رات گئے ایک جانب جھک گئی علاقہ مکینوں نے فوری طور پر رینجرز اور پولیس کو اطلاع دی، پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پا لیا، جبکہ بلڈنگ کو فوری طور پر خالی کر الیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رضویہ سوسائٹی کے قریب گولیمار نمبر2 میں3 رہائشی عمارتیں گرنے سے ڈیڑھ درجن سے زائد افراد جاں بحق اور32 زخمی ہوگئے تھے۔