کورونا وائرس: امریکی فوجیوں پر حملہ آور

579

واشنگٹن: کوروناوائرس نے امریکی فوجیوں پرحملہ آور ہوگیا، وائرس سے ایک امریکی فوجی ہلاک جبکہ 700 سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے “یو ایس ایس روز ویلٹ” پر کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیلنےلگی ہے، بحری بیڑے پر 70 سے زائد نیوی سیلرز کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔

DENSIDAD (Porta Aviones) | HRCULTURA

ذرائع کے مطابق بیڑے کے کمانڈر نے اعلیٰ قیادت سے 4 ہزار اہلکاروں کو فوری جہاز سے اتارنے اور دو ہفتوں کیلئے آئسولیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اس کے علاوہ دوسرے امریکی بحری بیڑے “رونالڈ ریگن” پر بھی متعدد اہلکاروں میں کورونا وائرس پایا گیا ہے ۔