لیڈی ڈاکٹر کی تصویر والا پہلا کرنسی نوٹ جاری

1510

تیونس نے خواتین کو عزت دینے کی غرض سے ملک کی پہلی لیڈی ڈاکٹر کی تصویر والا کرنسی نوٹ جاری کردیا گیا۔

تیونس مرکزی بینک کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کےمطابق نئے 10 دینار کے کرنسی نوٹ کو 27 مارچ سے سرکولیشن میں لایا گیا ہے ۔ نوٹ پر تیونس کی پہلی لیڈی ڈاکٹر توحیدہ بن شیخ 1909۔2010 کی تصویر چھاپی گئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں مرکزی بینک کے سرکاری خزانے کے ڈائریکٹر عبدالعزیز بن سعید نے کہا ہے کہ ” ایک سال قبل اس بینک نوٹ کی چھپائی کا فیصلہ کیا گیا اور اس کا مقصدملک کی عورتوں اور ڈاکٹروں کی عزت افزائی کرنا ہے”۔

Tunisia's groundbreaking first woman doctor honoured on new bankn

عبدالعزیز بن سعید نے کہا ہے کہ ” توحیدہ بن شیخ کو تیونس میں بہت سے حوالوں سے پہلی عورت ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ 1928 میں انہوں نے ملک کی پہلی یونیورسٹی ڈپلومہ حاصل کرنے والی خاتون کا عنوان حاصل کرنے کے بعد پیرس جاکر طب کی تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے جینیکولوجی میں اسپیشلائزیشن کیا اور ملک میں خواتین کی صحت، خاندانی منصوبہ بندی اور اسقاطِ حمل جیسے حق و متعدد موضوعات میں کام کیا۔

توحیدہ بن شیخ پہلی خاتون تھیں جنہیں تیونس کی قومی ہیلتھ کونسل میں شامل ہونے کا حق حاصل ہوا،انہوں نے تیونس ہلال احمر کی نائب سربراہ کے فرائض بھی ادا کئے۔ڈاکٹر توحیدہ بن شیخ نے 2010 میں 101 سال کی عمر میں وفات پائی۔