لاک ڈاؤن ہونا چاہیے،وزیر خارجہ

385

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے بھی لاک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن ہونا چاہیے۔

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ملک کو اپنے حالات کے مطابق کورونا سے متعلق حکمت عملی طے کرنی ہے، کورونا سے متعلق ہر ملک کے اپنے حالات ہیں، پاکستان کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کررہا ہے، پاکستان اپنی ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھا رہاہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہرملک کے اپنے حالات ہیں جن کےمطابق حکمت عملی مرتب کرنا ہے، انسانی جانوں کو  بچانےکےلیےلاک ڈاون ضروری ہے، وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیےسماجی فاصلہ ضروری ہے،لاک ڈاؤن ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک میں کوروناکی صورتحال زیادہ خراب ہے، بھارت میں سوچےسمجھےبغیر21دن لاک ڈاون کیاگیا، بھارت میں نقل مکانی کی سنگین صورتحال ہے،اسٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی، اب بھارتی حکومت لوگوں سے معافی مانگ رہی ہے،

شاہ محمود نے مزید کہا کہ پاکستان کوکورونا وائرس سے زیادہ خطرہ نہیں،

 اشیائےضروریہ کی فراہمی کوبرقراررکھنا بھی ضروری ہے، صورتحال کا جائزہ لےکرحکمت عملی بناناہوگی۔