روسی صدر سے مصافحہ کرنے والا ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہوگیا

719

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ہاتھ ملانے والے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے گزشتہ ہفتے ملک کے ایک اسپتال کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ایک ہی ڈاکٹر سے دو مرتبہ مصافحہ کیا تھا۔

روسی صدر کے دورے کے بعد وہ ڈاکٹر بیمار ہوگئے تھے۔ ڈاکٹر کو اسپتال منتقل کر کے ان کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ کیا گیا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔

اب یہ معلوم نہیں ہے کہ روس کے صدر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں یا ڈاکٹر کو کسی اور وجہ سے کورونا وائرس ہوا ہے۔

خیال رہے کہ روس میں 2 ہزار 777 کورونا کے مریض ہیں جبکہ 24 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔