پی آئی اے کا جزوی طور پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان

679

وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے جزوی طور پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلے مرحلے میں محدود تعداد میں پروازیں چلائی جائیں گے جبکہ بندش کے دوران متاثر ہونے والے مسافروں کو ترجیح دی جائے گی۔

ٹورنٹو کے لیے 3 اپریل سے آپریشن بحال جبکہ برطانیہ کے لیے 4 اپریل سے فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ بیرون ملک سے آنے والی تمام پروازوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرایا جائے گا جہاں مسافروں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا۔ مسافروں کو 6 گھنٹوں کے لیے مقامی ہوٹل میں رکھا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں کینیڈا اور برطانیہ کے لیے کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازیں اڑان بھریں گی۔