ماضی کی حکومتوں نے صحت کی طرف توجہ نہیں دی ،وزیراعظم

361

راولپنڈی :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے صحت اورتعلیم کی طرف توجہ نہیں دی۔

راولپنڈی میں وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہیلتھ ورکرز کا کلیدی کردار ہے، پوری قوم ہیلتھ ورکرز کےساتھ کھڑی ہے،سرکاری اسپتالوں کی صورتحال 70 کی دہائی تک بہترتھی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے صحت اورتعلیم کی طرف توجہ نہیں دی، اس وقت پوری دنیا میں ہیلتھ ورکرز پر پریشر ہے، ہیلتھ ورکرز کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں، کورونا وباعالمی سطح پر پھیلی جس کی وجہ سےدنیابھرمیں طبی آلات کی قلت پیدا ہوئی۔