ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 2040: اموات 26 ہوگئیں

482

پاکستان میں جان لیوا کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 40 جبکہ 26 افراد جاں ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 679 ،پنجاب میں 708 ،بلوچستان میں 158 ،خیبر پختونخواہ 253 ،گلگ بلتستان میں 178 اسلام آباد میں 58 اور آزاد کشمیر میں 6 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں 25 افراد کورونا وائرس سے مکمل طورپرصحت ياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں 8 لاکھ 58 ہزار 916 افراد متاثر، 42 ہزار 158 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 78 ہزار 100 افرادصحت ہوچکے ہیں۔