کورونا وائرس رائیونڈکے مرکز سے نہیں تفتان سے پھیلا ہے،مولانا طارق جمیل

3948

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس تبلیغی جماعت کے مرکز سے نہیں تفتان سے پھیلا ہے، رائیونڈ مرکز مکمل طور پر بند ہے۔

طارق جمیل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل ، آباد، سکھراور حیدرآباد کے مرکز مکمل طور پر بند ہیں،ہم کسی قانون کے خلاف کام نہیں کرتے،حکومتی ہدایات پر عمل کرنے اپیل کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حدیث ہے کہ وبائی مرض کو دیکھ کر ایسے بھاگو جیسے شیر کو دیکھ کر بھاگتے ہو،مسلمان اپنی ثقافت سے دور ہورہے ہیں،وبا تب آتی ہے جب بے حیائی عام ہوتی ہے، جب آدمی بے حیا ہوجا تاہے تو اللہ تعالی ایسے جھٹکے دیتاہے، فحاشی اور بد کرداری ہماری تہذیب نہیں۔

طارق جمیل کا مزید کہنا تھا کہ کورونا آسمانی آفت ہے اسے اللہ ہی ٹال سکتاہے، توبہ کرنی چاہیے،دنیا میں سب سے آسان کام اللہ کو راضی کرنا ہے۔