لاک ڈاؤن کے باعث عام آدمی کی زندگی اجیرن ہے،لیاقت بلوچ

402

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن کے باعث عام آدمی کی زندگی اجیرن ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مستحقین میں راشن تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کبھی کہتے ہیں لاک ڈاؤن نہیں کرنا تو کبھی کہتے ہیں ملک میں لاک ڈاؤن ہے، حکومت کو پرائیویٹ سطح پر کوئی فورس تشکیل دینے کا اختیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا قوم سے بار بار خطاب بے بسی کی تصویر ہے: لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں لاک ڈاؤن کے باعث عام آدمی کی زندگی اجیرن ہے،مشکلات بڑھ رہی ہیں، احتیاط تمام لوگوں کےساتھ دینی لوگوں پر بھی لازم ہے۔