صورتحال بہتر ہونے تک حج معاہدے نہ کریں، سعودی وزیر

387

جدہ: سعودی وزیر مذہبی امور حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح کا کہنا ہے کہ صورتحال بہترہونے تک حج معاہدے نہ کریں۔

سعودی وزیر مذہبی امور نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب عالمگیر وبا سے نمٹنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کررہا ہے اور تمام عازمین حج پر زور دیتا ہے کہ وہ بہتر صورتحال ہونے تک انتطار کریں۔

سعودی وزیر مذہبی امور حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب مکمل طور پر تیار ہے جج وعمرہ زائرین کی خدمت کے لیے مگر مودوہ حالات اور عالمگیر وبا کے پیش نظر سعودی حکومت کو اپنے مسلم بھائیوں اور شہریوں کی صحت کے بارے میں گہری تشویش ہے اور تمام مسلم ممالک سے گزارش ہے کہ جب تک صورتحال بہتر نہ ہوجائے تب تک وہ حج معاہدے نہ کریں اور انتظار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال 25 لاکھ سے زائد حج عازمین مکہ اور مدینہ آتے ہیں۔