کورونا وائرس: کراچی الیکٹرانکس مارکیٹ کل کھلے گی، محمد رضوان

668

کراچی کورونا وائر کے باعث لاک ڈاؤن کے باوجود اليکٹرانکس ڈيلر ايسوسی ايشن کے صدر نے کل سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا ۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی کےپروگرام میں اليکٹرانکس ڈيلر ايسوسی ايشن کے صدر محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اگر سندھ حکومت کی جانب سے کوئی نیا حکم نامہ یا نوٹی فکیشن موصول نہیں ہوتا تو ہم 2 اپریل بروز جمعرات مارکیٹیں کھول دیں گے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے 15 دن کا نوٹیفیکيشن جاری کيا گیاتھا جس کی مدت کل ختم ہورہی ہے ۔

صدر اليکٹرانکس ڈيلر ايسوسی ايشن نے حکومت سے شکوہ کیا کہ دکانداروں کے پاس بھی پيسے ختم ہوگئےہيں، الیکٹرونکس کا سامنا  مال بِکے گا تو ہی گھر چلے گا کیونکہ تنخواہيں دينے کے پيسے بھی نہيں ہیں۔

صدر الیکٹرانکس ڈیلر نے مطالبہ کیا کہ احتياطی تدابير کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔