کورونا وائرس: ترکی میں ہلاکتوں کی تعداد 214 ہوگئی

376

استنبول: ترکی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 13 ہزار 531 تک جاپہنچی جبکہ 214 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ترک وزیر صحت نے گزشتہ روز 23 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کل اموات 214 ہوگئیں ہیں جبکہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے 15 ہزار 422 ٹیسٹوں میں سے 2 ہزار 704 افراد میں کورونا وائر س کی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید پڑھئیے: کورونا وائرس: ترکی میں 131 ہلاکتیں، 9 ہزار سے زائد متاثر

ترک وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ترکی میں کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 13ہزار 531 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب ترکی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے استنبول، انقرہ اور ازمیر سمیت 30 بڑے شہروں پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ بین الاقوامی پروازوں پر مکمل طور پر بند کردیا ہے۔

New coronavirus cases in Turkey as 12 test positive overnight ...