کورونا وائرس: اسپین ،24 گھنٹوں  میں 849 افراد ہلاک

366

میڈریڈ: اسپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران میں کورونا وائرس سے 849 افراد ہلاک ہوگئے۔

اٹلی کے بعد اسپین دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور یورپی ملک اسپین میں  وائرس کا شکار ہوکر مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 464 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اب تک اس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 96 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے ۔

Spain sees record death toll with 849 dead in 24 hours | The Times ...

اسپین میں گزشتہ روز  9 ہزار 2 سو  سے زائدافراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور یوں اس کے مریضوں کی تعداد میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسپین کی وزارت صحت کے ہنگامی رابطہ یونٹ کی ترجمان ماریہ ہاؤزے سائرا نے کہا ہے کہ” یہ درست ہے گزشتہ روز  کیسوں کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن مجموعی طور پر کیسوں کی تعداد میں کمی کا رجحان بھی جاری ہے”۔

ہسپانوی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے  نے 4 ہفتے کے لاک ڈاؤن کا حکم دیا تھا، جسے 18 دن  گزر چکے ہیں۔اسپین کا دارالحکومت میڈرڈ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔جہاں اب تک 3 ہزار 600 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 27 ہزار 500 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

Spain sees record death toll with 849 dead in 24 hours | The Times ...

دوسری جانب ہسپانوی حکومت نےصحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے  کروڑوں یورو مالیت کی ادویات اور طبی سامان خریدکرنے کے آرڈر دیئے ہیں۔حکومت نے میڈرڈ اور دوسرے شہروں میں نمائشی مراکز اور ہوٹلوں کو کورونا وائرس کے مریضوں کے قرنطینہ مراکز میں تبدیل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بڑی تعداد میں اموات کے باعث 2 عارضی مردہ خانے بھی بنائے گئے ہیں ،ان میں سے ایک اولمپک کے آئس اسکیٹنگ میں قائم کیا گیا ہے۔