کراچی :کورونا سےایک اور شخص انتقال کرگیا

867

کراچی:کورونا وائرس سے متاثر ایک اورشخص انتقال کرگیا، اموات کی تعداد9ہوگئی۔

وزیرصحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہونے مرنے والے شخص کی تصدیق کرتے ہوئےبتایا کہ متاثر شخص کوسانس کے دیگر مسائل کا بھی سامنا تھا،جاں بحق ہونے والا شخص حال ہی میں سعودی عرب سے آیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والا کا تعلق کراچی سے تھا اورعمر 59تھی، متاثر شخص کو 19مارچ کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

وزیرصحت سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں واضح کمی نظر آرہی ہے، سندھ میں کورونا کے ٹیسٹ بڑھا دیے گئے ہیں، لاک ڈاؤن کے نتائج دوہفتوں کے بعد نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کے ساتھ تعاون کرے تو بہت جلد کورونا سے چھٹکارا پالیں گے، صوبےمیں متاثر افراد کی تعداد709ہوگئی ہے۔