کراچی میں کورونا وائرس کے کیس سب سے زیادہ کہاں؟

86070

کراچی میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز صدر ٹاؤن میں سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے ضلعی سطح پر اعدادوشمار 25 جنوری تا 30 مارچ کے درمیان کے ہیں۔

محکمہ صحت نے 30مارچ تک کراچی میں 230 کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سب سے زیادہ 64 کیس صدر اور 58 کورونا کیس گلشن اقبال میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

نارتھ ناظم آباد میں 35، گلبرگ میں 17، جمشید ٹاؤن میں 15 اور ملیر میں 10 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، اسی طرح سائٹ،گڈاپ،کورنگی اور لانڈھی میں 2،2کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کیسز میں 64.18 فیصد مرد اور 35.82 فیصد خواتین شامل ہیں، ضلع شرقی میں 14، وسطی میں 13،جنوبی میں 11 فیصدکیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ضلع غربی میں 2، ملیر میں 2 اور ضلع کورنگی میں ایک فیصد کیس سامنے آئے جب کہ گزشتہ12گھنٹے کے دوران شہر میں کوئی کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔