آرمی چیف کی نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کی خصوصی بریفنگ میں شرکت

544
(File Photo)

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کی خصوصی بریفنگ میںشرکت کی۔

جنرل قمر باجوہ کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں، ہم مشترکہ قومی کوششوں سے ہی تمام خدشات کو خطرات میں تبدیل ہونے سے پہلے روک سکتے ہیں،ہمیں ذات ورنگ ونسل سے بالا تر ہوکر ہمیں بطور ایک قوم بن کر مقابلہ کرنا ہوگا،درپیش ٹاسک پریشان کن ہے، لیکن ہم پہلے بھی اسے مشکل حالات کا مقابلہ کرچکے ہیں۔

انہوں نے فوجی جوانوں کو ہدایت دیتے ہوئےکہا کہ فوجی جوان لوگوں کو وبا سے بچانے کےلیے ملک کے کونے کونے تک پہنچیں، فوجی جوان مشکل کی اس گھڑی میں لوگوں کو سہولت فراہم کریں۔

جنرل قمر باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ ہرشہری تک رسائی کا مقصد وبا سے بچانا ہے، بروقت انتظامات سے وبا سے بچا جاسکتاہے،ہم معاشرے کے کسی بھی حصے کو عالمی وبا کے رحم وکرم پر چھوڑنے کے متحمل نہیں ہیں۔

آرمی چیف کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی معاونت کے لیے ملک بھر میں فوج کی تعیناتی پر مکمل بریفنگ دی گئی۔