کورونا وائرس،کاؤنٹی سیزن 28 مئی تک تاخیر کا شکار

163

لندن (جسارت نیوز) انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے کاؤنٹی کرکٹ سیزن کم از کم 28 مئی تک شروع نہیں ہوگا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے کہا: “غیر یقینی صورتحال کے اس دور میں ، کرکٹ کے کھلاڑیوں سے لے کر شائقین اور ساتھیوں تک ، کھیل کے ہر فرد کی فلاح و بہبود کی حفاظت کرنا ای سی بی کی پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک میچوں کا احاطہ کرتے ہوئے جون ، جولائی یا اگست میں شروع ہونے والے ایونٹس میں ممکنہ ترمیم پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ 12 اپریل کو شروع ہونا تھی۔ تاہم عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشے کے سبب کھیل تعطل کا شکار رہے گا۔