میر جاوید الرحمٰن کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہوسکتا ،اسپورٹس حلقوں کا اظہار تعزیت

208

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے تعلق رکھنے والے اسپورٹس سے وابستہ شخصیات نے بانی جنگ گروپ میرخلیل الرحمن کے بڑے بیٹے میر جاوید رحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے، کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف وائس ایڈمرل ر سید عارف اللہ حسینی ، صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ، چیئرمین گلفراز احمدخان، اولمپئن حنیف خان اولمپیئن سمیع اللہ ، اولمبین احمد عالم ، اولمبین عبدالحسیم خان سابق قومی ہاکی کوچ ابوذر امراؤ ، معروف کمینٹیٹر ریاض الدین ، جاوید اقبال ڈاکٹر ایس اے ماجد محسن علی خان عبدالعظیم خان ، عظمت پاشا، انور فاروقی اور سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین ، کراچی پبلک اسکول کے اسپورٹس کوارڈینیٹر اور سابق کے سی سی اے زون ایک کے سیکریٹری منیر قادری ، پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل رجسٹرڈ کے بانی چئیرمین سید عاصم علی قادری نے بھی مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہویے کہا ہے کہ میرجاوید حمن ایک علمی شخصیت تھی انکے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا ، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاکرے اور لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے ۔دریں اثنا نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی ،گروپ چیف طارق جمالی گروپ شوکت محمود خٹک نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم نے بھی بانی جنگ گروپ میرخلیل الرحمن کے بڑے بیٹے میر جاوید رحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے۔