کراچی میں پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر قائم

191

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر قائم کردیا گیا ہے جس کے ذریعے گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ٹیسٹ لیا جائے گا۔ شہر قائد میں پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر محکمہ بلدیات اور محکمہ صحت نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے ۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر کا دورہ کیا اور ڈرائیو تھرو سینٹر میں کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ منفی آئی۔ وزیر بلدیات سندھ کے مطابق ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کے لیے ڈپٹی کمشنر سائوتھ کی ہیلپ لائن پر فون کریں، ہیلپ لائن پر ٹیسٹ کے لیے وقت اور کوڈ فراہم کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات نے بتایا کہ ڈرائیو تھرو ٹیسٹ سے ڈاکٹرز اور لوگ دونوں کی حفاظت ہوگی، ڈرائیو تھرو ٹیسٹ سینٹر میں خصوصی ایکسرے مشین بھی لگائی گئی ہے۔