اے پی این ایس و جسارت کا میرجاویدالرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت

690

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمید ہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی، عہدیداران ، ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان، جسارت کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محمد واسع ، جسارت کے چیف ایڈیٹر محمد اطہر ہاشمی، جسارت کے ایڈیٹر مظفر اعجاز ودیگر کی جانب سے جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف و پبلشر میر جاوید الرحمن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ میر جاویدالرحمن کا صحافتی دور نصف صدی سے زیادہ عرصے پر محیط ہے انہیں باریک بینی پر مبنی صحافتی و پیشہ ورانہ صلاحتیں اپنے والد میر خلیل الرحمن مرحوم سے ورثے میں ملی تھیں ۔میر جاوید الرحمن نے اے پی این ایس کے صدر ،نائب صدر و سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے اخباری صنعت کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔اے پی این ایس کے عہدیداران نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحے پر صبر جمیل عطا فرمائے، اے پی این ایس کے اراکین مرحوم کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔