سراج الحق و قائدین جماعت اسلامی کا میر جاوید الرحمن کے انتقال پر اظہار افسوس

111

لاہور/کراچی(نمائندہ جسارت+اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، عبدالغفار عزیز ، پروفیسر محمد ابراہیم ، معراج الہدیٰ صدیقی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، اظہر اقبال، حافظ ساجد انور ، سید وقاص جعفری حسن ، سید بختیار معانی ،سیکرٹری اطلاعا ت پاکستان قیصر شریف ،جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ، سیکرٹری اطلاعات سندھ مجاہد چنا،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیر و ڈائریکٹرمیڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی اور سیکرٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری نے انڈیپنڈنٹ نیوز کارپوریشن کے پرنٹر و پبلشر اور جنگ کے بانی میر خلیل الرحمن کے بڑے صاحبزادے میر جاوید الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ میرجاوید الرحمن صحافت کا ایک بڑا اور معتبر نام تھے ، انہوںنے اخباری صنعت میں نہ صرف نئے رجحانات متعارف کرائے بلکہ آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی ترقی و آزادی کے لیے ساری عمر کوششیں کیں ۔