کراچی میں 8مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

286

کراچی : کورونا وائرس سے متعلق سندھ کے عوام کے لیے خوشخبری،کورونا سے متاثر23افراد سکھرسے اور آٹھ افراد کراچی سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔

وزیرصحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہونے صحت یاب ہونے والے افراد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد صحت یاب ہوگئے ہیں، صحت یاب ہونے والوں میں سے سات افراد نے گھروں میں خود کو آئیسولیٹ کیا ہواتھا، جبکہ ایک مریض نجی اسپتال میں زیر علاج تھا ، اب تک سندھ بھر میں51کورونامتاثرین صحت یاب ہوچکےہیں۔

سکھرقرنطینہ میں 265افرادکاٹیسٹ مثبت ہے،جس میں94کیسزکاتعلق تبلیغی جماعت سےہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیکب آباد سے کورونا وائرس کاایک کیس رپورٹ ہواہے،حیدرآباد میں متاثرہونے والوں کی تعداد128ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس وقت274کورونامتاثرین زیرعلاج ہیں،صوبے بھر میں زیر علاج افراد کی تعداد627ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بھرمیں کرونامتاثرین کی تعداد676ہوگئی ہے۔