یورپ نے پابندیوں کے باوجود ایران کو طبی سامان بھیج دیا

678

تہران: یورپ نے تجارتی پابندیوں کے باوجود ایران کو بائی پاس ڈیل کےتحت طبی امداد بھیج دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تجارتی پابندیوں کےباوجودیورپ نےایران کوبائی پاس ڈیل کےتحت طبی امداد بھیج دی ہے، یورپی ممالک نے طبی آلات اورسازوسامان ایران بھیجے ۔ ایران کوامدادبھیجنےوالےممالک میں فرانس،جرمنی اوربرطانیہ شامل ہیں۔

جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سےیہ ایران کوبھیجی جانیوالی پہلی امدادہے، یورپی ممالک کی جانب سے بھیجا جانیوالا طبی سامان ایران پہنچ چکاہے۔

Europeans send medical supplies to Iran, circumventing sanctions ...

یاد رہے کہ فرانس،جرمنی اوربرطانیہ نےگزشتہ برس انسٹیکس کےقیام کااعلان کیاتھا۔ انسٹیکس اسکیم کےتحت یورپ نیوکلیئرمعاہدےکی شرائط پرایران کوپابندرکھنےکامجازہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدرٹرمپ نےایران کےساتھ2015 کانیوکلیئرمعاہدہ ختم کرکےتجارتی پابندیاں لگائی تھیں ، جس کے باعث ایران کی کورونا سے لڑنے کےاقدامات میں مشکلات کا سامنا تھا۔

 

European medical gear reaches Iran in first sanctions-bypass deal ...