اظہر علی کا 10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان

393

لاہور: پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے وزیزاعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں 10 لاکھ روپے عظیہ کرنے کا  اعلان کردیا۔

اظہر علی نے 10 لاکھ روپے عطيہ کرنے کا اعلان سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کيا۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پیش آنے والی اس مشکل گھڑی میں ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

قبل ازیں پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی جانب سے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب بورڈ کے جنرل منیجر اور اس سے بڑے عہدے پر موجود ملازمين اپنی تنخواہ ميں سے دو روز کی تنخواہ کی رقم عطیہ کریں گے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں ۔