کوٹری، بینکوں میں تنخواہیں اور پنشن لینے والوں کا رش

316

کوٹری (نمائندہ جسارت) نیشنل سیونگ بینک سمیت نجی بینکوں میں تنخواہیں اور پنشن وصول کرنے والے افراد نے احتیاطی تدابیر کو روندھ ڈالا، سماجی فاصلہ رکھنے کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ گھنٹوں کھڑے رہے، بینک انتظامیہ بے بس، کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ۔ کوٹری کی مرکزی نیشنل بینک نیشنل سیونگ بینک سمیت نجی بینکوں کے باہر تنخواہیں اور پنشن وصول کرنے والے سیکڑوں افراد نے احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کو روندھ ڈالا ہے۔ گھنٹوں بینک کے باہر اپنی رقم کے حصول کے لیے اکٹھے کھڑے رہے، جس سے کورونا وائرس کے پھیلائو کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نیشنل بینک سمیت نجی بینکوں کی برانچ میں دیگر علاقوں سے بھی لوگ تنخواہ اور پنشن کی وصولی کے لیے آتے ہیں مگر بینک انتظامیہ اور مقامی پولیس نے سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی عملی اقدامات عمل میں نہیں لائے ہیں جس سے سیکڑوں افراد کو سماجی فاصلے رکھنے پر عملدرآمد کرایا جاسکتا۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ نیشنل سیونگ اور نجی بینک کوٹری تھانے کے بلکل سامنے ہونے کے باوجود کوٹری پولیس خواب خرگوش میں دکھائی دی ہے۔