لاک ڈاؤن سے غریب اور محنت کش طبقہ براہ راست متاثر ہوا، نور الٰہی مغل

583

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی میرپورخاص کے شعبہ الخدمت کے تحت لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار ہونے والے دیہاڑی دار مزدوروں اور غریب ومستحق گھرانوں کے لیے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے جماعت اسلامی آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیشہ کی طرح عوامی خدمت کے لیے فرنٹ لائن پر سرگردہ ہے۔ ان خیالات کا ظہار جماعت اسلامی میرپورخاص کے امیر حاجی نور الٰہی مغل نے راشن تقسیم کی انتظامی کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن میرپورخاص کے صدر نادر علی، ندیم غوری اور حکیم ارشاد علی بھی موجود تھے، نور الٰہی مغل نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے جس طرح ماضی میں قدرتی آفات زلزلہ زدگان، سیلاب زدگان کی ریلیف اور امداد کا فریضہ بغیر کسی حکومتی اختیار یا سرپرستی کے انجام دیا ہے اسکی مثال پاکستان کی کوئی سیاسی جماعت نہیں دے سکتی، لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب اور محنت کش طبقہ براہ راست متاثر ہوا ہے جماعت اسلامی بلا کسی رنگ و نسل و مذہب کے عوامی خدمت پر یقین رکھنے والی تحریک ہے۔