اسکول یکم جون سے کھلنے کا اعلان خوش آئند ہے، اشرف بن محمد

182

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ حیدرآباد ریجن نے صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی محکمہ تعلیم کے فیصلو ں کی تائید کردی ، صوبائی وزیر تعلیم ، صوبائی ایڈوائزر ، اور اسٹیرنگ کمیٹی کے ممبران نے آ ل پرائیویٹ اسکول انسٹی ٹیوشنز کے دل جیت لیے، موجودہ صورتحال میں بہترین فیصلہ ہے۔ آ ل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ حیدرآباد ضلع اور تعلقوں کا مشترکہ اجلاس آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ حیدرآباد ریجنل صدر الحاج اشرف بن محمد کی سربراہی میں میں منعقد ہوا، جس میں جنرل سیکرٹری محمد انور قریشی ، تحصیل لطیف آباد کے صدر الحاج محمد یوسف ، ثاقب علی صدیقی،نائب صدر ارشد شاہین ،میجر رخسار ،میڈم رومانہ عظیم ، میڈم شاہدہ تبسم ،میڈم لبنی ،محفوظ قائمخانی ،عبدالسعید شیخ،فتح علی ٹیپو ، محمد راشد ، کشف احمد قائمخانی ، سعید حسن ،ڈاکٹر فیاض احمد ،قاری سراج احمد، فرمان علی، میڈم شاہین و دیگر نے شرکت ،اجلاس میں موجودہ صورتحال میںامتحانات کی تاریخ آگے بڑہانے اور موسم گرما کی تعطیلات شامل کرنا بہترین فیصلہ ہے موسم گرما کی تعطیلات مارچ ، اپریل، مئی اسکول یکم جون سے کھلنے کا اعلان اور آئندہ تعلیمی سال 2021سے یکم اپریل سے شروع کرنے کے فیصلے سے نہ صرف آ ل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، بلکہ والدین اور بچوں کو ایک بحران سے نکال دیا ہے۔ اجلاس میں امید کی ہے آئندہ بھی صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، صوبائی ایڈوائزر نثار کھوڑو اور اسٹیرنگ کمیٹی کے ممبرآپسما کے چیئرمین سید طارق شاہ سندھ کی تعلیم کے لیے اسی طرح فیصلے کریں گے۔