بیس ہزار سے زائد مستحقین کو انکے دروازے پر راشن پہنچاچکے، راشد محمود سومرو

220

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام ف کے صوبائی جنرل سیکرٹری راشد محمود سومرو نے کہاہے کہ جے یو آئی کے کارکنان، عہدیداران وانصار کے رضاکاروں اور جمعیت کی جانب سے بے سروسامانی کے عالم میں بغیر کسی حکومت، این جی او کی مدد کے اپنی مدد آپ کے تحت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کے بعد سے بیس ہزار سے زائد افراد تک ایک کروڑ مالیت کا راشن مستحقین کو انکے دروازے پر پہنچاچکے ہیں اور مزید کوشش کررہے ہیں۔