آئمہ، علما اور امام مساجد کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، یونس دانش

208

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد یونس دانش نے آئمہ مساجد ،علما کرام اور امام مساجد کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میںیہ کیسا وقت آگیا ہے کہ اسلامی ملک میں شعائر اسلام کو ختم کرنے اور مساجد کو تالے ڈال کرعلماء کو قید کیا جارہاہے جبکہ پہلے ہی دنیا کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث سخت ترین مشکلات سے دوچار ہے اب تو غیر مسلم حکومتیں بھی مساجد کا رخ کرنے اور اللہ سے توبہ استغفارکی ترغیب دے رہی ہیںامریکا کے ایوان میںصدرٹرمپ کی موجودگی میں قرآن کی تلاوت کی گئی مگر افسوس سندھ حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ مہم کے نام پر مساجد کو ویران اور لوگوں کو اللہ کے احکامات فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے اگر یہ تمام اقدامات احتیاطی تدابیر کے طور پر کئے جارہے ہیں تو پھر سپرمارکیٹوں ،منڈیوں اور بازاروں میں ہزاروں لوگوں کی بھیڑ جمع کرنے کے کیا مقاصد ہیں کیا ان پر کوئی وائرس اثرانداز نہیں ہوگا ؟ یا اشیاء خوردونوش کی خریداری کے لیے وائرس کو استثنا ملا ہوا ہے پچھلے 15دن سے سندھ کے عوام بے سروسامانی کی حالت میں گھروں میں مبوس حکومتی امداد کے منتظر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل پیراہیںاب توان کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہونے لگا ہے کمشنر آفس کے سامنے خواتین کا احتجاج اور سیلانی سینٹر پر لوٹ مار نوشتہ دار ہے اگر حکومت سندھ نے عوام کی حالت زار پر فوری توجہ نہ کی تو کہیں ایسا نہ ہو عوام تمام تر حفاظتی تدابیر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سڑکوں پرنکل آئیںپھر شاید حالات کسی کے کنڑول میں نہ رہیں لہذا سندھ حکومت عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج کے ذریعہ غذاشیاء گھر گھر پہنچائے تاکہ ہر سطح پر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد ہو اور ملک و ملت جس وباء کی وجہ سے سخت مشکل گھڑی سے گزر رہے ہیں انہیں کچھ ریلیف مل سکے آئمہ مساجد علماء کرام اور امام مساجد پر قائم کئے جانے والے تمام مقدمات فوری طور پر ختم کئے جائیں۔