عباسی اسپتال کے ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرتشویش

246

کراچی(اسٹاف ر پورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و سابق ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرا نے کے ایم سی کے زیر انتظام عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں کی تین ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش اور اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پوری قوم کو ڈاکٹرز کی اشد ضرورت ہے، ڈاکٹرز کرونا وائرس سے لڑنے کیلیے سب سے اگلے محاذ پر موجود رہ کر عوام کو بہتری کے امید دے رہے ہیں، اگر ڈاکٹرز کو ہی تنخواہیں وقت پر ادا نہیں کی جائیں گی تو وہ کیسے مستقل مزاجی اور اہل خانہ کی جانب سے بے فکر ہو کر قومی فریضہ انجام دے پائیں گے۔ ڈاکٹر ارشد وہرا نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا شہری انتظامیہ ڈاکٹروں کو فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائے۔