کورونا وائرس:سندھ حکومت کی لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع

1215

وزیر اعلی سندھ مراد علیٰ شاہ نے کورونا کی وبا کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میںمزید ایک ہفتہ کی توسیع کا اعلان کردیاہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سےکوروناوائرس کےپھیلاؤکوروکنےمیں مددملی ہے،ہم نہیں چاہتےلوگ باہرنکلیں جس سےلاک ڈاؤن کامقصدپورانہ ہو،ہمارامقصد لوگوں کوگھروں میں رکھناہے،ہم نہیں چاہتےلوگوں کوگھرسےباہرآنےکیلئےکوئی وجہ ملے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن آج سے15دن پہلےکرتےتوآج کھولنےکی پلاننگ کررہے ہوتے، مستحقین کوراشن گھروں میں پہنچاناہےاس کےعلاوہ کوئی حل نہیں،مستحقین کورقوم منتقلی کرنی ہےجوایک دودن میں ہوجائیں گی،وہ تمام وجوہات جن کی وجہ سے لوگ باہرآتےہیں بندکردیے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نےگڈزٹرانسپورٹ بندنہیں کی،پبلک ٹرانسپورٹ بندکی ہیں،انٹرنیشنل پروازیں، ٹرانسپورٹ ٹرینیں اگر ہم شروع ہی میں بند کردیتےتوآج کھولنےکاسوچ رہےہوتے،اس وبا کو روکنے کے لیے ہی ہم نے ٹرانسپورٹ بندکی،دفاتربند کیے،تعلیمی اداروں کی چھٹیاں کرچکےہیں،ہماری کوشش ہےسماجی فاصلوں کی صورتحال برقراررکھی جائے،لاک ڈاؤن کوسخت کرنےکیلئےاقدامات اٹھارہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آغاخان اورانڈس اسپتال کاشکرگزارہوں انھوں نےکٹس فراہم کیں،ٹیسٹ سیمپل جمع کرنےوالوں کی تربیت کی ضرورت ہے،کورونا پر قابو پانے کےلیے ٹیسٹنگ بہت ضروری اورہمیں ٹیسٹنگ کی استعدادکومزیدبڑھاناہے،ٹیسٹنگ مشینیں وہاں پہنچادیں جہاں لیبارٹریزمیں سہولت ہے،ہم پہلےروزانہ80ٹیسٹ کررہےتھے،استعداد2ہزارتک کردی ہے، امید ہے کہ بہت جلد حالات بہتر ہوجائینگے،علماکاشکرگزارہوں انھوں نےہمارےمؤقف کوسمجھا۔