وزیراعلیٰ سندھ کا تمام آئمہ کرام کی ایف آئی آرزواپس لینے کا فیصلہ

779

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےبڑےاجتماعات کےخلاف تمام آئمہ کرام کی ایف آئی آرزواپس لینے کا فیصلہ کیاہے۔

مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ تمام علما ء کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آر زختم کی جائیں۔

وزیر اعلی سندھ نے مفتی تقی عثمانی ، مفتی منیب الرحمن ، علامہ شہنشاہ حسین رضوی اور دیگر علما کرام سے ملاقاتیں کیں، جس میں ناصر حسین شاہ، مرتضی وہاب ، چیف سیکریٹری ، آئی جی سندھ و دیگر بھی شریک تھے۔

مراد علی شاہ نے علماء کرام کو یقینی دہانی کرائی کہ جن مساجد کے آئمہ کرام نےضمانتیں کروائیں ہیں ان کوان کی سیکیورٹیزواپس کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ علماکرام کے تعاون سے کورونا کے خلاف اقدامات کررہے ہیں،سب سے مشکل مساجد کے اجتماعات کو روکنا تھا، لیکن علماکرام کی بھرپورمعاونت سے اس وبا کو روکنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد اب تک 508ہوگئی ہے، لوکل ٹرانسمیشن سے 171افراد متاثر ہوئے ہیں۔

آئندہ جمعہ کوعلمانےحکومت سےتعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو سندھ گورنمنٹ نے مساجد بند کرنے کا اعلان کیا تھا ، لیکن پھر بھی بعض مساجد میں نماز جمعہ ادا کی گئیں تھیں، جس کے باعث مساجد کے علما کو گرفتار کرکے ایف آر درج کی گئی تھی۔