شہریوں کا کورنگی ڈپٹی کمشنر آفس کا گھیراؤ

32163

کراچی میں لاک ڈاون بھوک سے ترسے شہریوں نے کورنگی ڈپٹی کمشنر آفس کا گھیراؤ کرلیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا راشن کے لیے آنے والے مستحقین پر تشدد سر پھاڑ دیئے ،

راشن کی امید لیے آنے والے افراد کا ڈی سی آفس کورنگی کے باہر احتجاج جاری رینجرز پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

لاک ڈاؤن میں بھوک سے پریشان شہریوں کا کہنا تھا کہ چار دن سے ہم سے شناختی کارڈز کی کاپیاں لے رہے ہیں، دیتے کچھ نہیں خود کھارہے ہیں،ہم بھوک سے مرہے ہیں ہمارے بچے بھوکے ہیں،باہر حکمرانوں سے کچھ مانگنے نکلے تو پولیس نے ہمیں مارنا شروع کردیا۔

عوام کا ہجوم کرونا وائرس کے مہلک واروں کا سبب بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن لگایا تھا ، جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔