کورونا وائرس: جھوٹی اور بلاتصدیق خبروں پر حکومت اِن ایکشن

460

کراچی : سندھ حکومت نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے حوالے سے جھوٹی خبروں کو جاری کرنے اور بلا تصدیق دوسروں کو فارورڈ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی تیاری کرلی۔

ذرائع سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کو لےکرسوشل میڈیا پر راشن، جھوٹی ہیلپ لائن یا دیگر کے جعلی نمبرز کی بھرمار کے خلاف سائبر کرائم کو فوری طور پر ان نمبروں سے جہاں سے یہ میسیج فارورڈ کیے جاتے ہیں ان پر فوری اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں،سوشل میڈیا پر سندھ حکومت کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپگنڈہ کرنے والوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ جلد ہی ایسے تمام موبائل نمبرز جس سے اس طرح کی جھوٹی اور بے بنیاد خبریں جاری یا فارورڈ کی جارہی ہیں ان کا ڈیٹا مرتب کرکے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

سندھ حکومت نے اس سلسلے میں ایف آئی اے، رینجرز، سی آئی اے، پولیس اور تمام حساس اداروں کی بھی مدد طلب کرلی ہے۔