کورونا وائرس: کمپنی کا روزانہ 10 ہزار جوتے عطیہ کرنے کا اعلان

460

کراچی: کورونا وائرس کے پیش نظر جوتے بنانے والی کمپنی نے روزانہ 10 ہزار جوتے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ۔

جوتے بنانے والی کمپنی کے سی ای او کا کہناہے کہ ہم طبی عملے کی ہم بے انتہا عزت کرتے ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں، طبی عملے کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے 1 دن میں 10 ہزار جوتے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ ان جوتوں کو پہن کر کورونا وائرس سے اپنا بچاؤ کرسکیں۔

کمپنی کے مطابق جلد ہی اسپتالوں اور دیگر جگہوں پر کام کرنے والے طبی عملے کو جوتے فراہم کرنا شروع کردیئے جائیں گے جبکہ طبی عملہ یہ جوتے آن لائن بھی منگوا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں 34 ہزار افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد18 ہے جس میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔