کورونا وائرس: کراچی میں تدفین کیلئے 5 قبرستان مختص

642

کراچی : کورونا وائرس کے باعث مرے والوں کی تدفین کیلیے شہر کے 5 قبرستان مختص کردیئے گئے ۔

مئیر کراچی وسیم اختر کی زیر صدارت شہری حکومت کا اجلاس ہوا جس میں طے کیا گیا کہ کورونا وائرس کی وباکے سبب مرنے والوں کی تدفین شہر کے 5 قبرستانوں میں کی جائے گی ۔اجلاس میں طے پایا کہ گورکنوں کیلئے حفاظتی لباس کے سلسلے میں پی ڈی ایم اے سے رابطہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ضلع وسطی میں کورونا سے جاں بحق افراد کیلئے نارتھ کراچی کا شاہ محمد شاہ قبرستان مختص کیا گیا ہے اس کے علاوہ ضلع وسطی اور غربی میں جاں بحق افراد کی میتیں سرجانی ٹاؤن کے قبرستان میں بھی دفنائی جاسکیں گی۔

ضلع جنوبی اور غربی کی میتوں کی تدفین مواچھ گوٹھ کے قبرستان میں ہوگی جبکہ کورنگی اور ملیر کی میتیں کورنگی 6 نمبر کے قبرستان میں سپردخاک کی جاسکیں گی۔