کورونا وائرس: زلفی بخاری کے خلاف درخواست مسترد

474

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف کورونا وائرس پھیلائو سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف کورونا وائرس پھیلائو کے کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اس وقت اتفاق اور اتحاد قائم کرنےکی ضرورت ہے، اس وقت ملک کو بڑے کرائسز کا سامنا ہے، اختلافات بھلا کر اکٹھے ہو کر یہ جنگ جیتی جاسکتی ہے، آپس میں تقسیم نہ آپ اور نہ اس عدالت کے مفاد میں ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے مفاد عامہ کے تحت درخواست مسترد کرتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کےاسباب جاننے کیلیے جوڈیشل کمیشن کےقیام کی درخواست بھی مسترد کردی۔

خیال ہے کہ درخواست سول سوسائٹی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں تفتان بارڈر سے زائرین کی آمد میں حکومتی نااہلی کی تحقیقات کی استدعا کی گئی تھی اور درخواست میں زائرین کی آمد میں زلفی بخاری کے کردارکی تحقیقات کی بھی استدعاکی گئی تھی جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پروفاق اورزلفی بخاری سمیت فریقین کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا تھا۔

عدالت نے درخواست گزار کی جانب سےالتوا کی درخواست سمیت تمام درخواستیں مسترد کردیں۔